?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، اس واقعے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اکثر بُری روایات تحریک انصاف کے دورمیں ہی پروان چڑھیں، انہوں نے کبھی بھی اپنے رویوں کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاہی،جوتے، انڈے پھینکنے والی تربیت تحریک انصاف کی ہے، خواجہ آصف پر جب سیاہی پھینکی گئی تو پی ٹی آئی والوں نے قہقے لگائے تھے، ہم نے تو انڈہ پھینکنے والے واقعے کی مذمت کی۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 25پی ٹی آئی ایم این ایز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہیں دیے، یہ تمام افراد حکومت سے بات چیت کے حامی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ پر بھی خوش نہیں ہیں، پی ٹی آئی اراکین بند گلی سے بند ڈبے میں نہیں جانا چاہتے، تسلسل یہی ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔


مشہور خبریں۔
صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی
مئی
شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ
?️ 21 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح
اکتوبر
ادارے میں ’نیوٹریلٹی‘ کے آثار نظر نہیں آرہے، اسد عمر
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر
جنوری
غیریقینی صورتحال؛ 3 ممالک نے پاکستان کے ٹریژری بلز سے تقریباً 1 ارب ڈالرز نکال لیے
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ غیریقینی کی صورتحال میں 3 ممالک نے
اپریل
جنگ یا دباؤ کے باوجود نیتن یاہو کی پیشی ملتوی نہیں ہوگی؛صیہونی مشیر کا اعلان
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ اور اسرائیل کو
جون
عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایکس
اکتوبر
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی تاریخ تبدیل
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
یمنی دارالحکومت پر جارح سعودی اتحاد کے شدید حملے
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے ترجمان نے صنعا کے مختلف علاقوں پر
دسمبر