عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور علاقائی سلامتی کے معاملات اور آئندہ ہفتے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کے متوقع دورے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلیجس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو قومی سلامتی اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کو اپنے پہلے دورہ چین اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ بیجنگ پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکری قیادت نے شہباز شریف کو چینی وزیر خارجہ چن گینگ کے آئندہ دورہ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ، آئی ایس آئی اور آرمی چیف کے گزشتہ ماہ چین کے الگ الگ دوروں کے بعد ہورہا ہے۔

جنرل عاصم منیر کے گزشتہ ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران چینی قیادت نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کے لیے اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

چار روزہ دورے کے دوران آرمی چیف نے چین کی پرنسپل ملٹری فورس پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس کے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی 11 اور 12 اپریل کو چین کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہان نے وزیراعظم کو چینی وزیر خارجہ کے متوقع دورے، ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات اور پاک-چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی۔

امکان ہے کہ چینی وزیر خارجہ، بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے اور توقع ہے کہ وہ اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی پاکستانی اور چینی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔  

مشہور خبریں۔

ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار

🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام

دمشق اور آنکارا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے شام کی شرط

🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک اور ترکی کے

علی امین گنڈا پور کا خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عدالت جانے کا اعلان

🗓️ 18 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ

ترکی میں امریکی جنگی بیڑے کی ازمیر بندر پر لنگراندازی کے خلاف عوامی احتجاج

🗓️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے شہر ازمیر میں سیکڑوں شہریوں نے امریکی جنگی

الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم

🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت

بشار الاسد کی آج شام کی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب

🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد آج اس ملک کی پارلیمنٹ میں

التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے 

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ

نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان زبانی جنگ

🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی چینل نے صیہونی وزیر اعظم اور جرمن وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے