’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ عدالت آئین اور قانون کے تحت ان کے تقدس، عزت اور رازداری کا تحفظ کرے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی پریشان کن بات ہے کہ ان کے فون نمبر کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹے کے موبائل فون نمبر نامعلوم افراد کے پاس ہیں جنہوں نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی قابل اعتراض ویڈیو بھیجی۔

گزشتہ روز (8 نومبر کو) اعظم سواتی کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے مشاہدات کی روشنی میں دائر کی گئی جبکہ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کی۔

انہوں نے درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا کہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کو اسلام آباد سے ایبٹ آباد منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔

اعظم سواتی نے اپنی درخواست میں لکھا کہ انہوں نے امریکا میں مقیم اپنے بیٹے عثمان سواتی کو پیغام بھیجا کہ وہ اپنی والدہ، بہو اور تین پوتوں کو فوی طور پر امریکا منتقل کرے۔

انہوں نے کہا کہ 5 نومبر کو میں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور بعد میں ایبٹ آباد کے لیے روانہ ہوگیا، 7 بجے ایبٹ آباد پہنچ کرمیں نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کی تھی، ہم نے تصدیق کی کہ جس مقام پر قابل اعتراض ویڈیو لی گئی تھی وہ کوئٹہ میں فیڈرل لاج نمبرایک کا مقام تھا، ہم وہاں پر سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے مہمان تھے اور وہاں دو رات قیام کیا تھا۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ’میرے ساتھ انتہائی سنگین واقعہ انسانی حقوق، بنیادی حقوق اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 1973 میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا درخواست گزار قانون اور آئین کے مطابق تحفظ حاصل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘

اعظم سواتی نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت آئین اور قانون کے تحت ان کے تقدس، عزت، رازداری کا تحفظ کرے۔

اسی دوران سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی نے قابل اعتراض ویڈیو میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی سینیٹر عبدالغفور حیدری کریں گے۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے

اسرائیلی قیدیوں کی آزادی تا اطلاعِ ثانی مؤخر

?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ قسام برگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا

پہلگام فالز فلیگ؛ عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام فالز فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام

افغانستان کے ایک کروڑ بچے تعلیم اور اسکول سے محروم

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے افغانستان کی سنگین

نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت 

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ

فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا

نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے