?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کاروائی مکمل کی جائے جس پر سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ہم بھی سپریم کورٹ کے حکم پر پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بھی ہوتا رہا ہے کہ جو چیزمانگی بھی نہیں گئی تھی مشرف کو وہ بھی دی گئی یعنی انہیں آئین میں ترمیم کا حق تک دیاگیا انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا اور اسی فیصلے کے مطابق ہی کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھٹی کے دن سپریم کورٹ کھولا گیا خصوصی طور پر اس کیس کے لیے کھولا گیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نئے انتخابات کا مطالبہ کرتی آئی ہے تو وزیراعظم نے سب کو کہا کہ آﺅ عوام میں چلتے ہیں مگر حزب اختلاف کے دوستوں کو معلوم نہیں عوام کے پاس جانے سے کیوں ڈرلگتا ہے؟
انہوں نے کہا قومی سلامتی کونسل کا فورم ملک کا اعلی ترین فورم ہے جہاں اس مراسلہ کو پیش کیا گیا اور قومی سلامتی کونسل نے دوفیصلے کیئے ایک کونسل نے تسلیم کیا کہ یہ ایک ”رجیم تبدیل“کرنے کی سازش ہے ‘اسلام آباد اور واشنگٹن میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے قومی سلامتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ معاملے کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے لے جایا جائے .
انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہوئی ہے وزیرخارجہ کی گفتگو جاری تھی کہ اپوزیشن بنچوں سے خواتین کی جانب سے شورشرابہ شروع ہوگیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردیا.


مشہور خبریں۔
بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے
جنوری
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان
اگست
سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر
جون
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل
اکتوبر
اپوزیشن کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں:شاہ محمود
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مارچ
افریقی ملک الجیریا کے صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
?️ 4 جون 2021الجیریا (سچ خبریں) الجیریا کے صدر عبدالماجد تیبون نے اسرائیل کو ایک
جون
کینیڈا میں موت کے اسکول
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈا کی مقامی بورڈنگ اسکول پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں بچوں
فروری
جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں: شیخ رشید
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ
دسمبر