عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون اشد ضروری ہے، فیلڈ مارشل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کی زیرِ میزبانی ’مضبوط ربط، محفوظ امن‘ کے عنوان سے ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس میں شریک ہونے والے اعلیٰ عسکری حکام کا خیر مقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد اہمیت کا حامل ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے پُر عزم ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مقاصد میں بہتر اقدامات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا فروغ شامل ہے، ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا مقصد باہمی تعاون کی مضبوطی ہے۔

جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ اعلیٰ سطح کے اس مکالمے میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال، وسطی اور جنوبی ایشیا کے تزویراتی حالات میں تبدیلی، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور بحرانوں کے دوران مربوط انسانی ہمدردی پر مبنی ردِ عمل جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس میں شریک وفود نے اجتماعی طور پر امن، احترام، قومی خودمختاری کے تحفظ، دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور پُرتشدد انتہا پسندی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے شرکاء نے دفاعی سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور اس اقدام کو سراہا ہے۔

اسٹریٹجک ہم آہنگی پاکستان کے اس دیرینہ عزم کی عکاس ہے کہ وہ ایک محفوظ، مربوط اور باہمی تعاون پر مبنی علاقائی نظام تشکیل دے، جو مشترکہ سلامتی کے مفادات اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ہو۔

مشہور خبریں۔

روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان کردیا

?️ 17 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان

امریکی ڈبلن خواتین کی جیل؛ زہریلا ماحول

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ڈبلن خواتین کی جیل کو ریپ کلب کا

عمران خان میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

کیا صیہونی حکومت حزب اللہ کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی جرنلوں کی زبانی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ

?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد میں شامل 2 اہم اتحادی جماعتوں نے

فواد، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سچے پاکستانی، ملک کے لیے جان بھی دیں گے، ایچ ایس وائے

?️ 2 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ

پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ کچھ عرصے سے جہاں پاکستانی سیاست میں

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے