عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون اشد ضروری ہے، فیلڈ مارشل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کی زیرِ میزبانی ’مضبوط ربط، محفوظ امن‘ کے عنوان سے ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس میں شریک ہونے والے اعلیٰ عسکری حکام کا خیر مقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد اہمیت کا حامل ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے پُر عزم ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مقاصد میں بہتر اقدامات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا فروغ شامل ہے، ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا مقصد باہمی تعاون کی مضبوطی ہے۔

جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ اعلیٰ سطح کے اس مکالمے میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال، وسطی اور جنوبی ایشیا کے تزویراتی حالات میں تبدیلی، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور بحرانوں کے دوران مربوط انسانی ہمدردی پر مبنی ردِ عمل جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس میں شریک وفود نے اجتماعی طور پر امن، احترام، قومی خودمختاری کے تحفظ، دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور پُرتشدد انتہا پسندی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے شرکاء نے دفاعی سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور اس اقدام کو سراہا ہے۔

اسٹریٹجک ہم آہنگی پاکستان کے اس دیرینہ عزم کی عکاس ہے کہ وہ ایک محفوظ، مربوط اور باہمی تعاون پر مبنی علاقائی نظام تشکیل دے، جو مشترکہ سلامتی کے مفادات اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ہو۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ نے بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دے دی

?️ 15 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون

انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اوباما کی وارننگ

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے کووِڈ 19 کے انفیکشن اور

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 21 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کیسز میں

ترک وزارت خارجہ اردگان کو قائل کرنے میں ناکام

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک خبر رساں ایجنسی اے این کے اے نے رپورٹ کیا

ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا قہری جاری

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر

عراق | پاپولر موبلائزیشن فورسز کے خلاف امریکی دشمنانہ اقدامات کے بارے میں انتباہ

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کی عوامی تحریکوں میں سے ایک کے ایگزیکٹو بورڈ

کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات محاذ آرائی کی طرف نہیں جانے چاہئیں، احسن اقبال

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے