ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر،وزیر اعظم نے تقرری کی منظوری دے دی

ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر،وزیر اعظم نے تقرری کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے ائیر چیف مقررکر دئیے گئے، وزیراعظم عمران خان نےتقرری کی منظوری دیتے ہوئے  ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے اپریل1986 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کے لیے ظہیر احمد بابر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ائیر مارشل ظہیر احمد بابر تین سال کے لیے پاکستان ائیر فورس کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاندارکیریئر کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کیسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے

سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، 15سے زائد خوارج ہلاک

?️ 28 دسمبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ

پہلگام کا واقعہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے،شہری

?️ 24 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی

طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں

فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب پیش

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں

غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری

?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف

امریکہ میںAPEC سربراہی اجلاس کے سامنے مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے ارکان کے

ایس ای او اجلاس: جڑواں شہروں میں 16 سے 18 اکتوبر تک ہالز اور ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم

?️ 10 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے