?️
کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہرشہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کو پرائیویٹ اسپتالوں کو کولڈ چین اور ویکسین دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کو گھروں میں ویکسین لگانے کے انتظام بھی کیے جائیں۔
مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، اس دوران وزیرصحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون، چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔
اس دوران مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہا کہ کراچی میں 12 فیصد، حیدرآباد 18 اور سکھر میں 6 فیصد سے زائد کورونا کے کیسز موجود ہیں، ایس او پیز پر مزید عملدرآمد کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، اولڈ ایج ہومز میں بھی کورونا ویکسینیشن کراؤں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرکزی ڈیسک ہونی چاہیے جو کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں خالی بستروں کی آگاہی دے، ہمارے اسپتالوں میں آکسیجن کا مکمل انتظام ہونا چاہیے، مریض کو آکسیجن بر وقت لگ جائے تو وینٹی لیٹرز پر جانے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، تمام ڈاکٹرز کی رہنمائی اور معاونت کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے شہریوں کو کورونا سے محفوظ بنانا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے داخلی راستوں پر سختی کی جائے، بڑی عمر کے افراد کو گھروں میں ویکسین لگانے کے انتظام بھی کیے جائیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ 3 ماہ میں تیار ہوسکتا ہے، اس پلان کو کارآمد بنانے کے لیے1 ارب روپے کی لاگت آئے گی، ہم ایک ارب روپے خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پلانٹ کا جائزہ لےاس پلانٹ کو چلائے گی، آکسیجن کی ضرورت ہوگی، ہمیں بھر پور تیاری کرنی ہے۔اس دوران ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈاکٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس پر اچھا کام کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت
اکتوبر
امریکہ نے بیچے ہالینڈ کو 611 ملین ڈالر کے ڈرونز
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ امریکی
جون
صیہونی فوج کا حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کا دعوی
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے گولان کے
مارچ
سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ
فروری
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،افغانستان کےمسئلہ پر تبادلۂ خیال
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے
اگست
مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ میں ایک صہیونی آبادکار زخمی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل میں ابراہیم مسجد کے
دسمبر
صیہونیوں کی نہ رکنے والے اشتعال انگیزیاں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت
اگست