صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ صورتحال باعث تشویش ہے: مراد علی شاہ

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے   صوبہ سندھ میں  عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو باعث تشویش ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس  کے مزید 10176 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں اب تک کوروناوائرس  کے 3415608 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں اب تک 269839 کیسز ہوچکے ہیں،  آج کورونا وائرس کے مزید 583 مریض صحتیاب ہوگئے جب کے بعد اب تک 258533 کوروناوائرس  کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، سندھ میں ہلاکتون کی مجموعی تعداد 4530 ہے، اس وقت 6776 مریض زیر علاج ہیں،  6439 مریض گھروں، 12 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 325 مریض زیرعلاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ 298 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا وائرس کے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ صوبہ بھر کے 366 کورونا کیسز میں سے  206 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اُن کا بتانا تھا کہ صوبہ شہر کراچی کے ضلع شرقی میں 99، جنوبی کراچی میں 42 اور ضلع وسطی میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح  کورنگی میں 15، ملیر میں 15 اور ضلع غربی میں 10 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں 33، ٹنڈو محمد خان میں 26 اور میرپورخاص میں 15 نئے کیسز سامنے آئے، دادو اور نوابشاہ میں 13-13، بدین میں11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں 9-9، عمرکوٹ میں 8 اور سجاول میں 4 ، جیکب آباد، گھوٹکی میں 2، خیرپور اور شکارپور میں ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

?️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے

قومی اسمبلی میں ایک سانحہ ہوا،جس پر سب کو تشویش تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

?️ 13 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام

عراق نے ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات میں تہران-واشنگٹن مذاکرات کی حمایت کی

?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ نے شام کے لیے امریکی صدر کے

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اماراتیوں کی مخالفت

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی

قیدیوں کے تبادلے میں سعودی اتحاد کی تاخیر پرصنعا کا شکوہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کی سالویشن حکومت میں جنگی قیدیوں کی کمیٹی کے

ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے