?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی (پی پی پی) نیئر بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے پاس انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار ہے، آئین کے تحت صدر کو تاریخ دینے کا اختیار ابھی بھی حاصل ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ یہ آئین کا تقاضا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 روز بعد عام انتخابات منعقد ہوں، ہم آئین کے ساتھ ہیں، اسی پر عمل کرکے ملک میں بہتری اور خوشحالی آسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریاست کے مفاد میں ہے کہ الیکشن 90 روز کے اندر ہوں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی اس کا کوئی حاصل حصول نہیں ہوگا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چیف الیکشن کمشنر کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، صدر کے پاس خط لکھنے کا اختیار نہیں ہے، مشاورت کا معاملہ سیکشن 57 میں ترمیم سے پہلے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدر اسمبلیاں تحلیل کرتے وقت انتخابات کی تاریخ دے سکتے تھے، آئین کے حوالے سے میری سمجھ کے مطابق صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرتے وقت تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی مدت پوری کرلیتی تو صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہ ہوتا لیکن اسمبلی صدر نے تحلیل کی اس لیے آرٹیکل 48 (5) کے تحت یہ لازمی تھا کہ وہ انتخابات کی تاریخ بھی ساتھ دیتے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ میری سمجھ کے مطابق آئین کے تحت صدر کو تاریخ دینے کا اختیار ابھی بھی حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اگر صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو ہم صدر یا الیکشن کمیشن کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے، صدر ریاست کا سربراہ ہوتا ہے، اختلافات اپنی جگہ لیکن عہدے کی عزت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 9 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی۔
23 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دی تھی۔
تاہم 24 اگست کو سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت کی طرف سے عام انتخابات کے لیے ’مناسب تاریخ طے کرنے‘ کے پیش نظر ملاقات کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انتخابی قوانین میں تبدیلی کے بعد عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔


مشہور خبریں۔
’پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ‘ کے تحت کراچی کے مسائل کا حل نکالیں گے، بلاول بھٹو
?️ 11 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ
جنوری
عراق میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے اعلان کیا کہ منگل کی
جنوری
عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ
فروری
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں کون رکاوٹ پیدا کر رہا ہے؟ حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست
دسمبر
حزب اللہ کے راکٹ لانچرز اور ڈرون تل ابیب کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے میزائلوں کا خوف صہیونیوں کا
فروری
جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی
دسمبر
اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ
نومبر