🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے پاکستان کے چاروں صوبے قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج ہم شاندار ماضی، مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، ثقافت، لذیز کھانوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبےبشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پرکشش قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی، سیاحتی اور تاریخی مقامات سے مالا مال ملک ہے، جو دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ متعارف کرائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں، صوبے بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے، مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کئے جارہے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں میڈیا، صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا، اِس پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں، چیف جسٹس
🗓️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب
مارچ
حماس کا مغربی کنارے کے باشندوں سے مطالبہ
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے
اپریل
وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، بلاول بھٹو
🗓️ 23 جنوری 2024چینوٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول
جنوری
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی اور غزہ کے مستقبل پر سیمینار کا انعقاد
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:گزشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی
مارچ
شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام
جنوری
بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی
🗓️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح
جنوری
حکومت کا قبائلی علاقوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غور
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو تجویز
مئی
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
🗓️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری