صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی۔  انہوں نے  اپیل کی ہے کہ وہ صحت مند معاشرے سمیت ماں اور بچے کی بہتر زندگی کے لیے اہم موضوع پر کھل کر بات بھی کریں، بچوں کی تعدادکا خیال رکھیں اور ان کی صحت کو بھی یقینی بنائیں ۔

صدر مملکت نے 13 ستمبر کو ’خاندانی منصوبہ بندی‘ سے متعلق ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اردو زبان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں میں وقفے اور آبادی کو کنٹرول کرنے جیسے اہم مسئلے پر کھل کر بات کریں۔

انہوں نے ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملکی صحت کا ماں اور بچے کی صحت سے بہت گہرا تعلق ہے، بحیثیت قوم جو چیزیں اہم ہیں انہیں ترجیح دینی چاہیے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’خوشحالی کے لیے خاندان کا صحیح انتظام کریں، بچوں کی تعداد کا خیال رکھیں اور اچھی صحت کو یقینی بنائیں‘۔

صدر مملکت نے عوام کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ’خاندانی منصوبہ بندی کے موضوع کو نظر انداز نہ کریں بلکہ اس پر گفتگو کریں اور پیغام کو پھیلائیں‘۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ منٹ دورانیے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متوسط طبقے کے افراد کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں مرد حضرات کو ’خاکی لفافوں‘ میں ’کنڈوم‘ اور خواتین کو ’سینیٹری پیڈز‘ بھی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب بھی کوئی شخص تولیدی صحت، ماں اور بچے کی بہتر صحت و نشو و نما یا پھر خاندانی منصوبہ بندی جیسے موضوعات پر بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور لوگ ایسہ رویہ اختیار کرتے ہیں جسے انہوں نے کچھ سنا یا سمجھا ہی نہیں۔

 

مشہور خبریں۔

بشار الاسد سے ملاقات ناممکن نہیں ہے: اردوغان

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو

کیا امریکی حکومت طلباء کے احتجاج کو روک پائے گی؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: این بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کئی مہینوں سے

وزیرخارجہ کے سعودی سفیر کے سامنے بیٹھنے کے اندازپر  معاون خصوصی کا وضاحتی بیان

?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ

کیا سعودی عرب امریکی ڈیموکریٹس کا تختہ الٹنا چاہتا ہے؟

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغرب میں ایندھن کے بحران اور امریکی کانگریس کے وسط مدتی

سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی

?️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ  نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا

جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال

جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے