?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔ ملک سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت عارف علوی کا چند روز میں دورہ لاہور کا بھی امکان ہے۔صدر عارف علوی نے عمران خان سے ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی۔
اب سے کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے صدرِ مملکت کو آئی ایم ایف سے معاہدے سمیت دیگر امور پر بریف کیا۔
صدر اور وزیر خزانہ کی ملاقات میں آئی ایم ایف کے مطالبات سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ بنانے کے فارمولے پر صدر کو اعتماد میں لیا۔صدر عارف علوی نے اپنی طرف سے بھی تجاویز پیش کیں۔ حکومت کی طرف سے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق منی بجٹ تجاویز آج کابینہ کے اکلاس میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہوگا،ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی شرح میں ردوبدل آرڈینیس کے ذریعے ہوگا،سینیٹ اجلاس کی وجہ سے ابھی آرڈینینس جاری نہیں ہوسکتا،صدارتی آرڈیننس چار ماہ کیلیے نافذ العمل ہوگا ۔ حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی اس میں مزید ایک سو بیس دن توسیع کی منظوری دے سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی محاذ پر صیہونیوں کے دھماکوں سے دہشت
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے چند گھنٹے قبل اعتراف کیا تھا کہ
جولائی
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے
جنوری
روپیہ مستحکم،ڈالر کی قیمت کمی
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر
اگست
سینیٹرز کیریبین میں امریکی فوجی چھاپوں کے بارے میں فکر مند ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے کیریبین میں فوجی
اکتوبر
کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، میں بات نہیں کرونگی تو کون کریگا: مریم نواز
?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ
اکتوبر
سلامتی کونسل میں غزہ کے خلاف امریکی قرارداد پر ڈٹ جائیں : فلسطین
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کے محاصرے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کردہ
نومبر
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج
ستمبر