?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے لیے فوری تاریخ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جانب دارانہ انتخابات کے ذریعے ہی تمام دعویداروں کو برابری کا میدان ملے گا جبکہ ہیرا پھیری سے اقتدار کی منتقلی سیاسی عدم استحکام کی جڑ ہے۔
آئین کی 50ویں سالگرہ کے حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میری پارٹی پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد سے انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا مطالبہ کر رہی ہے، 90 دنوں کی میری معروف رائے سے قطع نظر جو کہ اب ایک موٹ پوائنٹ بن چکا ہے، الیکشن کا حق بالکل ناقابل تردید ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں صوبوں کے انتخابات کے تنازع کے وقت میری جماعت اور میں نے سیاسی مذاکرات اور آئینی بحران کے حل کے لیے سیاسی اتفاق رائے کے لیے مخلصانہ کوشش کی لیکن 9 مئی کے واقعات سے ان کوششوں پر پانی پھر گیا۔’
ان کا کہنا تھا کہ ’اب ایک ہی راستہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، گزشتہ ہفتے ہونے والے واقعات کے بعد مجھے بھروسہ ہوگیا ہے کہ اب مزید تاخیر نہیں ہوگی۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نواز شریف اپنی 4 چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس پہنچے تھے۔
بلاول بھٹو نے انتخابات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’غیر جانب دارانہ انتخابات کے ذریعے ہی تمام دعویداروں کو برابری کا میدان ملے گا۔‘
انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن فوری کروانے اور انتخابات کی تاریخ اور شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے کوئی اور ادارہ حکم دے، الیکشن کمیشن اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے یہ کام خود کرلے۔‘
احتساب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دیکھا ہے کہ ماضی میں آئین کی تشریح کرتے ہوئے عدلیہ نے صرف اپنی طاقت بڑھائی اور دوسرے اداروں کی طاقت کمزور کی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک ہی ادارے کی طرف سے ایک ہی قانون کے تحت سب کے احتساب پر یقین رکھتے ہیں، عدلیہ کی آزادی کا مطلب احتساب سے اس کی آزادی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہمارے معزز جج صاحبان احتساب کے اپنے دعوے پر اعلان کے بہت شوقین ہیں، خاص طور پر جب بات سیاسی اور سویلین فوجی رہنماؤں کی ہو۔‘
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ہر وزیراعظم نے کبھی نہ کبھی خود کو احتساب کے لیے اس ادارے کے سامنے پیش کیا ہے تو ہم سوچتے ہیں کہ اب معزز جج سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کریں گے۔‘
انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حالیہ فیصلے نے پارلیمنٹ کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’فل کورٹ بینچ کے فیصلے نے امید پیدا کردی ہے کہ قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کیا جائے گا، چاہے اس کے لیے موجودہ چیف جسٹس کو اپنے ساتھی سینئر ججوں کو اپنے اختیارات میں شریک ہی کیوں نہ کرنا پڑے، یہ عدلیہ کے مستقبل کے لیے ایک حوصلہ افزا علامت ہے۔‘
عدلیہ کو درپیش چیلنجز کی بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی ضرورت ہے، اسی طرح توہین عدالت کے قانون پر بھی نظرثانی ہونی چاہیے، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے دائرے میں ہمیں ایک بہت بڑا چیلنج شہریوں کی جبری گمشدگی کے حوالے سے درپیش ہے، جبری گمشدگی کا کمیشن بری طرح ناکام ہو چکا ہے، اب تک ایک بھی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ایک اور بڑا چیلنج انتخابات اور اقتدار کی منتقلی میں طاقت کا جوڑ توڑ ہے، درحقیقت ہیرا پھیری سے اقتدار کی منتقلی سیاسی عدم استحکام کی جڑ ہے‘۔
انہوں نے اتفاق رائے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم نے مختصر دورانیےکے لیے اتفاق رائے کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے، ہمیں تمام اداروں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
سابق اتحادی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ اس وجہ سے دیا تھا کہ ہمیں تو سلیکٹڈ راج ختم کرکے جمہوریت بحال کرنا تھی، ووٹ کو عزت دلوانی تھی، پارلیمان کی عزت کو منوانا تھا، ساری غیر جمہوری طاقتوں کو دکھانا تھا کہ کیسے جمہوری حکومتیں قائم ہوتی ہیں مگر اس تجربے کے بعد مجھے مجھے انگریزی محاورے ’جہنم کا راستہ بہترین ارادوں کے ساتھ ہموار کیا جاتا ہے‘ کے معنی سمجھ آگئے ہیں۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ہماری آج کی جمہوریت کل سے بہتر ہے مگر ہمیں پاکستان کی آنے والی نسلوں سے وعدہ کرنا ہوگا کہ ان کا کل ہمارے آج سے بہتر ہوگا‘۔


مشہور خبریں۔
مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز
?️ 28 جولائی 2025مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز امریکی سینیٹر
جولائی
صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب
مارچ
عراق کو صیہونی حکومت کی طرف دھکیلنے کے پس پردہ عناصر بے نقاب
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: المتحری پروگرام کی نئی قسط میں الجزیرہ نیٹ ورک نے
جولائی
اسرائیل ایران کے ردعمل کے ڈراؤنے خواب میں جی رہا ہے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر نظر ڈالیں
اگست
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتا افراد، جبری گمشدگیوں
جنوری
نئی فلسطینی نسل کے نزدیک مزاحمت کا مقام
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن مشر
مئی
صیہونیوں کا شام میں مداخلت کا نیا بہانہ
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شام میں دروزی اقلیت کی حمایت کا
جولائی
فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون
ستمبر