?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین کو اضافی بلز بھجوانے کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کرلیا-
رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں نے اضافی بل بھجوانے پر اپنے جواب دیئے، جو غیر تسلی بخش ہیں، کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے، اور اس معاملے کو ایک ماہ کے اندر نمٹا دیں گے-
واضح رہے کہ دسمبر 2023 کے اوائل میں نیپرا کی رپورٹ میں زائد بلنگ کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فیصد تک اضافی چارجز وصول کر رہی ہیں۔
نیپرا نے اپنی 14 صفحہ پر مشتمل رپورٹ میں بتایا تھا کہ کوئی ایک تقسیم کار کمپنی بھی ایسی نہیں ہے، جو 100 فیصد درست بلنگ کر رہی ہے۔
رپورٹ میں ڈسکوز کی پوری آمدنی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے، جس میں میٹر ریڈنگ سے لے کر بلنگ اور جرمانے شامل ہیں۔
بعد ازاں، نیپرا کی انکوائری رپورٹ کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری پاور ڈویژن کی جانب سے سابق سیکریٹری پاور عرفان علی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، تاہم تاحال رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔
لیکن 12 دسمبر 2023 کو توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کی حالیہ تفتیشی رپورٹ میں نشاندہی کیے جانے والے بلنگ میں تضادات کا اعتراف کیا تھا، تاہم ساتھ ہی صارفین کے ساتھ ہونے والی غلطیوں کی تعداد کم بتاتے ہوئے اسے قدرتی، انسانی اور تکنیکی عوامل سے منسوب کر دیا تھا۔
19 دسمبر کو نیپرا نے پاور ڈویژن کی جانب سے صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کی تحقیقاتی رپورٹ پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ریگولیٹری عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
نیپرا کے اراکین نے کہا تھا کہ صارفین کو حکومت اور اس کے اداروں سے صرف ایک چیز کی توقع ہے اور وہ ہے سہولیات اور بہتر سروسز، جس کے لیے وہ پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی سے مکمل ہو سکتی ہے
?️ 21 نومبر 2025عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی سے مکمل ہو سکتی
نومبر
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم
مارچ
افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے
ستمبر
بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد
اگست
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 7کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
اگست
صدر آصف زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونیوالے سفیر کی ملاقات
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر
اگست
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:مصر نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ میں صیہونی ریاست
فروری