شیخ رشید نے شریف خاندان کو سیاست سے مائنس قرار دے دیا

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شریف خاندان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں،  نواز شریف آنان چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، وزیرِ اعظم عمران خان اگلے ماہ چین جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے وہ ان کے سر پر ہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آ سکتا ہے سر پر نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال، عمران خان جائے تو حرام ہے، یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیوں کہ حالات ٹھیک کرنے ہیں، یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، انہیں راستہ دیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 4 ماہ بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے، بھارت پھر شور شرابا ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے تقسیم کیے گئے، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا ہےکہ ہماری حکومت کو ساڑھے 3 سال ہو چکے ہیں، اس سے قبل حکمراں 14، 18 اور 22 ماہ میں بھی گھر گئے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام کے لیے یہ خوش خبری ہے کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس کے خلاف قتل کے فتوے؛حکومت کا ردعمل

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف

واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس

یمن کے خلاف 8 سالہ جارحیت کا نتیجہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ میں سعودی عرب کے سیاسی

ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے:وزیر اعظم

?️ 23 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع

صیہونیوں نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی جیل میں کورونا وائرس پھیلایا ہے:جہاد اسلامی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کےایک رکن نے اپنے بیان میں

آل سعود اور صیہونی دوستی کے خلاف سعودی شہریوں کا احتجاج

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی صارفین اور کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول

سائفر کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر وفاق، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا

?️ 29 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے