?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شریف خاندان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نواز شریف آنان چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، وزیرِ اعظم عمران خان اگلے ماہ چین جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے وہ ان کے سر پر ہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آ سکتا ہے سر پر نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال، عمران خان جائے تو حرام ہے، یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیوں کہ حالات ٹھیک کرنے ہیں، یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، انہیں راستہ دیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 4 ماہ بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے، بھارت پھر شور شرابا ڈالے گا۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے تقسیم کیے گئے، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا ہےکہ ہماری حکومت کو ساڑھے 3 سال ہو چکے ہیں، اس سے قبل حکمراں 14، 18 اور 22 ماہ میں بھی گھر گئے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام کے لیے یہ خوش خبری ہے کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ دوسرے ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے؟
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کی جنگ کے دوسرے
اکتوبر
چینی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم
مارچ
اسرائیل کی زمینی جنگ کی دھمکی مضحکہ خیز ہے: حماس
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج پیر کی شام
اکتوبر
ندا یاسر کی کون سی قیمتی چیزیں چوری ہو گئیں؟
?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے
جون
اپنے بچوں کے فون سے ٹِک ٹاک کو ہٹا دیں
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی
جنوری
پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس
جنوری
انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں
اپریل
پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی، آئی ایم ایف
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر
مارچ