?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ افغانستان سے کسی بھی ملک کا شہری اپنے خرچے پر پاکستان آسکتا ہے، امریکہ ، برطانیہ سمیت تمام ممالک کے شہریوں کو21 روز کا ٹرانزٹ ویزہ دیا جائےگا، ان افراد کیلئے اسلام آباد کے2 ائیرپورٹ مختص کردیے ہیں،31 اگست تک انخلاء کے بعد دفترخارجہ صورتحال پر تبصرہ کرے گا، اس وقت چمن او رطورخم کے سوا 2686 کلومیٹر بارڈ مکمل سیل ہے، 1500 لوگوں کو بذریعہ جہاز اور 1480لوگوں کو طورخم بارڈر سے انٹری دی گئی ہے، چمن او رطورخم بارڈر تجارت کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔
کسی ملک کا سفیر،عالمی مالیاتی اداروں، این جی اوز ، صحافی اگر پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ان کے اپنے اخراجات پر21 روز کے ٹرانزٹ ویزہ دینے کے لئے سہولیات مکمل ہیں، افغانستان سے آنے والوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص ہیں۔
لاہور میں نادرا کے میگا سمارٹ سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان سے کسی بھی ملک کا شہری اپنے خرچے پر پاکستان آسکتا ہے، امریکہ ، برطانیہ سمیت تمام ممالک کے شہریوں کو 21 روز کا ٹرانزٹ ویزہ دیا جائےگا، ان افراد کیلئے اسلام آباد کے2 ائیرپورٹ مختص کردیے ہیں،31 اگست تک انخلاء کے بعد دفترخارجہ صورتحال پر تبصرہ کرے گا، اس وقت چمن او رطورخم کے سوا 2686 کلومیٹر بارڈ مکمل سیل ہے، 1500 لوگوں کو بذریعہ جہاز اور 1480لوگوں کو طورخم بارڈر سے انٹری دی گئی ہے، چمن او رطورخم بارڈر تجارت کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔
کسی ملک کا سفیر،عالمی مالیاتی اداروں، این جی اوز ، صحافی اگر پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ان کے اپنے اخراجات پر21 روز کے ٹرانزٹ ویزہ دینے کے لئے سہولیات مکمل ہیں ،افغانستان سے آنے والوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے آئندہ پانچ چھ مہینے انتہائی ذمہ داری کے ہیں، یہ سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹس کے ذریعے ’’ را‘‘ اور اس کے ایجنٹوں نے بیس سال پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سازشیں کیں، یہاں سے سی پیک کے خلاف سر گرمیاں کی گئیں ، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی کی شہ رگ ہے اور اس کے خلاف سازش پاکستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ، میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کو ملحوظ خاطر رکھیں، چین میڈیا کے بارے میں بڑا حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے ،امریکی صدر نے چا ر روز قبل اعلان کر دیا تھاکہ داعش تحریب کار ی کرنے جارہی ہے ، میں اپنے ملک کا وزیر داخلہ ہوں میں جوبائیڈن کی جگہ بیان تو نہیں دے سکتا۔
مشہور خبریں۔
تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے
نومبر
اردغان بائیڈن سے مایوس ہو کر پیوٹن کی طرف مائل
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ترک روزنامہ ینی چاک نے اردغان کے اپنے امریکی ہم منصب
ستمبر
آصف زرداری نے ’الیکٹیبلز‘ کو راغب کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں
?️ 26 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت و رہنما پیپلز پارٹی آصف علی
نومبر
یوکرائن اور کتنی بھیک مانگےگا
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کو نیدرلینڈز اور ڈنمارک
اگست
54 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کا امکان
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: 54 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کاید
ستمبر
مختلف اداروں پر ٹریڈنگ کارپوریشن کے 311 ارب روپے واجب الادا ہونے کا انکشاف
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ
مارچ
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی؛ سیاسی اسلام کے خلاف نئی ریاستی حکمت عملی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار
مئی
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم پارٹنر ہے: لاوروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز کہا کہ
جون