معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری

?️

لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو رہی ہے اور ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں صدر آصف زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور ہم اسے کامیاب بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی، چین کی ہمارے خطے میں خاص دلچسپی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کی جانب خاص توجہ دی ہے، صوبے میں بہترین ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں انہوں نے اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، صدر مملکت نے کہا کہ پاک-چین اقتصاری راہدری (سی پیک) سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فیک نیوز کے سلسلے کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے:فواد چوہدری

?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری آرڈننس

ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان

?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید

صیہونی حکومت کو فولاد بھیجنے کے خلاف برازیل میں دھرنا

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے شہر سینٹوس میں شہری کونسل اور بندرگاہ کے

افریقہ میں داعش کے پھیلاؤ کا راز / دہشت گرد کیسے غذائیت پاتے ہیں؟

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: افریقہ میں داعش کا پھیلاؤ دہشت گردی کے نقشے

ایران نے 4.6 ملین بیرل خام تیل کی لوڈنگ کر لی: تانکر ٹریکرز

?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:تانکر ٹریکرز نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اپنے

خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے

?️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن

آئندہ پی ایس ڈی پی میں صرف اڑان پاکستان سے متعلق منصوبے شامل ہونگے، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک

حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے