🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنا استعفی ٰچیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو بھجوایا ، ان کا استعفیٰ رکن قومی اسمبلی شیخ راشد نے عامر ڈوگر تک پہنچایا۔
قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں ، سب متفقہ طور پر استعفے دے رہے ہیں ، یہ عمران خان کا فیصلہ ہے کیوں کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ مقصود چپڑاسی کو تسلیم نہیں کریں گے ، استعفے قبول نہ ہوئے تو دیکھ لیں گے ، یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دیئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تین دفعہ میری تعریف کی ، عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید احمد کا استعفوں کا فیصلہ درست تھا ، جب تک الیکشن نہیں ہوں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، شہبازشریف کی کرپٹ حکومت کونہیں چلنے دیں گے۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہا کہ اب تو سیاست شروع ہوئی ہے اور مخالفین کو لگ پتہ جائے گا ، یہ امپورٹڈ حکومت قائم نہیں رہے گی اور اگر یہ رہ گئے تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا ، پہلے بھی میری بات نہیں سنی گئی ، اتوار کو فیصلہ کرلیا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں گے ، اتوار کو بیوروکریسی کا سہارا لے کر ن لیگ نے فائلیں تبدیل کیں ، یہ کرپٹ لوگ ہیں اور فرد جرم سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ اورفوج کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئے کہ جن کے چہرے دیکھنے کوعوام تیار نہیں ہے۔
لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غریب چور کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی، آج لندن میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا، اس مہینے میں نقشہ بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا اور مودی کو کہا کہ جو قوم 10 ارب میں بک جاتی ہے اس کے لیے تم نے فالکن جہاز لیے، جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا وہ غدار ہے، لال حویلی چوروں کیخلاف لال قلعہ بننے جا رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھی کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا، رات کی تاریکی میں فیصلہ نہیں کرنے دیں گے، آج ن لیگ، پیپلزپارٹی والے کیسز کی فائلیں بدلتے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کہتا ہے کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے، قربان جاؤ، ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں، آرمی چیف سے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں
مشہور خبریں۔
الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات
فروری
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ
🗓️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری
جون
نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: برٹش نیشنل آرکائیوز کی تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
فروری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی؛صیہونی فلیگ مارچ منسوخ
🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:صہیونی دائیں بازوں کے فلیگ مارچ کے انعقاد کے اصرار کے
جون
عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، رانا ثنا اللہ
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
مارچ
آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
🗓️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج
مئی
مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری
دسمبر
اقوام متحدہ کی عراقی انتخابات کی حمایت کا اعلان
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں قبل از وقت
اکتوبر