?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پرمتعلقہ وزارت کےسیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کی ذمہ داری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی حل 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔
اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پرمتعلقہ وزارت کےسیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کی ذمہ داری ہوگی۔وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ، وزیراعظم آفس نے بتایا کہ صوبائی سطح پر80ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق حکومت کےپی کےماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا جبکہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی 1100شکایات اور گلگت بلتستان کی 400 شکایات پر نظر ثانی ہوگی۔وزیراعظم آفس نے کہا شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں اور ہدایت دی کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کرائیں۔


مشہور خبریں۔
شامی عوام کا تاریک مستقبل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور
جنوری
امریکہ ترکی میں بغاوت کی تلاش میں ہے:ترک وزیر داخلہ
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے ایک تقریر میں امریکہ پر ترکی
مئی
ترکی کے انتخابات اور مغربی ایشیا میں بائیڈن کی ایک اور شکست
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی انتخابی میراتھن ختم ہو گئی جبکہ رجب طیب اردوغان
جون
انسانی حقوق کے حلقوں کو آل سعود کی جانب سے اپوزیشن کی جاسوسی میں اضافے پر تشویش
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کے حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکام
مارچ
نیتن یاہو جعلی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ باز
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: پیر کو یسرائیل ہیوم اخبار میں شائع ہونے والے ایک
جنوری
صیہونی فوجیوں کا الجزیرہ کے دفتر پر حملہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی
جون
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی
اگست