🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان کے دورے پر آئے بِل گیٹس کے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے جس پر عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔
احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بل گیٹس کوئی ماتحت اہلکار یا سیکرٹری نہیں تھے، عمران خان کو بِل گیٹس جیسے مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔انہوں نے مائیکروسافٹ کی مالیت ، سالانہ آمدنی اور پاکستان جی ڈی پی و سالانہ برآمدات کا بھی جائزہ لیا۔
سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مائیکروسافٹ کی مالیت 460 ملین ڈالر جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کی جی ڈی پی 280 بلین ڈالر ہے۔احسن اقبال کے مطابق مائیکروسافٹ کی سالانہ آمدنی 160 بلین ڈالر جبکہ پاکستان کی سالانہ برآمدات 25 بلین ڈالر ہیں۔احسن اقبال کی اس بے جا تنقید کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ آپ کہیں پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ملاقات میں بیٹھک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے
🗓️ 6 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا
اگست
عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ
مئی
چینی وزیراعظم کے دورہ ریاض اور ابوظہبی کے اقتصادی اور سیاسی پیغامات
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ابوظہبی اور ریاض میں خلیج فارس کے علاقے کے دورے
ستمبر
رمضان، پاکستانی مسلمانوں کے رسم و رواج میں
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ اس
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف جاپان کی بے مثال کارروائی
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنی پابندیوں کی فہرست
جولائی
غزہ میں کئی نئے السنوار ہیں ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے حماس کی بحالی اور حزب اللہ کے ساتھ
اکتوبر
پاکستان کے ساتھ نویں جائزے سے متعلق بات چیت اب تک نتیجہ خیز رہی ہے، آئی ایم ایف
🗓️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
دسمبر
عراق نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا دائرہ کیا معین
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے جو کہ بحرین کے
نومبر