?️
لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے مطابق سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہرشاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
شہبازگل کے نمائندے کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔
عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے تھے۔ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ میٹرو بس آپریٹرکمپنی پلیٹ فارم ٹورزم کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کی گیا تھا ۔ 16 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں کمپنی کی جانب سے ترک سی ای اوز ، لیگل ایڈوائزرزاور سنئیر انتظامیہ کمرہ عدالت میں حاضر ہوئے۔
شہباز گل کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ دوران سماعت پلیٹ فارم ٹورزم کے ترک سی ای او نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی کے خلاف بیان بازی کی۔ انہوں نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے باعث کمپنی کی کاروباری ساکھ متاثر ہوئی جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔ شہباز گل کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بیان بازی اور بے بنیاد الزامات نے سرمایہ کاروں کیلئے ایک منفی ماحول پیدا کر دیا ہے جو کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ان کا عمل سیاسی انتقام کے مترادف ہے۔


مشہور خبریں۔
بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
فروری
صیہونی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد کورونا قرنطینہ میں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات سے واپسی کی پرواز
دسمبر
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور
مئی
پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایات ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
?️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب
اکتوبر
سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ
فروری
انڈونیشیا کے اہلکار: بورڈنگ اسکول کے ملبے تلے اب بھی 91 افراد پھنسے ہوئے ہیں
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک
اکتوبر
غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول:سوئٹزرلینڈ کے سابق سفارتکار
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اپنی حکومت کے
جون
یوکرائنی بحران کے فاتح اور ہارنے والے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں، کچھ اعداد و شمار اور تبصرے بتاتے ہیں
جنوری