پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایات ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اب پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان جب تک کارکنوں کو واپس بلانے کی ہدایت جاری نہیں کرتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرف سے پارٹی کارکنوں کو اسلام آباد میں چھوڑ کر خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل ہونے کے فیصلے پر بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر گنڈا پور کو گرفتار کیا گیا ہے تو اس کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے۔

تاہم سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی صورت میں اعظم سواتی احتجاج کی قیادت کریں گے اور ان کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی کارکنوں کی قیادت کے لیے ایک نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے ڈان کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اس وقت تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک عمران خان کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کی واضح ہدایت نہیں ملتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنا ملک کے لیے تباہ کن ہوگا اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’اگرچہ حکومت ایم این ایز اور ان کے خاندان کے افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچنے والے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں چلا، یہ تیسرا موقع تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے مارچ کی منزل تک نہ پہنچ سکے۔

ہفتہ کو بھی اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ان کی کے پی ہاؤس چلے گئے اور پھر وہاں سے غائب ہوگئے، اس دوران ان کی گرفتاری کے بارے میں افواہیں پھیل گئیں لیکن حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ کسی کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مظاہرین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد امیر مغل کی قیادت میں ڈی چوک پہنچے اور وہاں آدھی رات کو عمران خان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ’گرفتار کیا گیا ہے‘، بعد ازاں ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو یہ خیبرپختونخوا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، جعلی حکومت کو ایسے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روزہ احتجاج تھا لیکن احتجاج پر کریک ڈاؤن کی وجہ سے پی ٹی آئی نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر صہیونی حملہ میں الجزیرہ کے کیمرہ مین شہید

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:غزہ میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے کے دوران الجزیرہ کے

الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے

یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد

غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ ​​کے بعد

یورپی یونین کا صہیونی حکومت کے خلاف موقف

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی

اربعین کی مشی میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: عراقی فوج

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    آج جمعہ کو ایک بیان میں عراقی جوائنٹ آپریشنز

صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے