ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں دوبارہ اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ دنیا نیوز کے مطابق صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس حوالے سے ممبر ٹیکنیکل نیپرا نے بتایا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہو رہا ہے تین ماہ کے دوران کپیسٹی پیمنٹس میں 19 ارب روپے اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے کپیسٹی پیمنٹس 19 ارب اضافے کے ساتھ مجموعی 500 ارب روپے پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ پیمنٹس تقریباً 481 ارب روپے تھیں، اس تازہ ترین اضافے کی بڑی وجہ سرکاری پاور پلانٹس ہیں، یہ ادائیگیاں پرانے جینکوز اور واپڈا کے ہائیڈل پاور پلانٹس کو کی گئی ہیں جو پرانے اور غیر فعال یا کم استعمال شدہ پبلک سیکٹر پاور پلانٹس ہیں، ان پلانٹس کا جائزہ لیا جانا چاہیئے ، یہ پاور سیکٹر پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہے ہیں۔

ممبر ٹیکنیکل نیپرا کا کہنا ہے کہ ان تین ماہ کے دوران اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرکے غیر مؤثر یعنی ان ایفیشنٹ پاور پلانٹس کا استعمال کیا گیا، ان پلانٹس کا استعمال ٹرانسمیشن کی خرابیوں کی وجہ سے کیا گیا، ان چیزوں کو بھی دیکھ کر فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، پاور پلانٹس کے کم یا بالکل استعمال نہ کرنے کے نتیجے میں کپیسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہے، اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے پلانٹس کو چلایا گیا جس سے بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت مزید بڑھ رہی ہے، اس صورتحال میں آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور پاور سیکٹر کی مالی استحکام یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جسٹس بابر ستار نے فل کورٹ اجلاس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے

دنیا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوئی عمل شروع کرنے میں ناکام رہی:اقوام متحدہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی

مصر کے سربراہ انٹیلی جنس کی صہیونی خطرات کے درمیان لبنان کے دورے کا اعلان

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الجمہوریہ نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلی

ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے

میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے دنیا کو بتایا کہ ہم سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا

صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اعداد وشمار

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023

غزہ کی پٹی میں دو سالہ نسل کشی ؛ اسرائیلی ظلم کی بے مثال وحشیانیہ داستان 

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے آغاز کے

کراچی گل پلازہ آتشزدگی؛ 6 افراد جاں بحق، آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) شہرِ قائد کے ایم اے جناح روڈ پر گل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے