?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ دے دیا گیا ۔ انہیں پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ کے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ شہباز گل یوتھ ونگ فوکل پرسن کی حیثیت سے نوجوانوں سے متعلق امور کو دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو پاکستان تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، شہبازگل یوتھ ونگ فوکل پرسن کی حیثیت سے نوجوانوں سے متعلق امور کو دیکھیں گے ، مستقبل میں پی ٹی آئی کی یوتھ کو پارٹی ٹکٹس سمیت اہم سیاسی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر شہباز گِل اس وقت وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم میں تقرر و تبادلے کے بعد سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں ، شہباز گِل وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر تعینات ہونے والے 15ویں فرد ہیں اور یہ ملکی تاریخ کی پہلی وفاقی کابینہ ہے جس میں معاونین خصوصی کی اتنی بڑی تعداد موجود ہے ۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ایک اور آڈیو لیک ہونے کا اشارہ دے دیا ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے جس میں ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی بات ہے ، ن لیگ میں پانچواں شخص بھی 4 کے ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور پکڑے جانے پر ان کی کوشش ہے کہ ن لیگ پر قبضہ کر لیا جائے ، لیگی رہنماؤں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں؟
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں ، ن لیگ سب سے کہہ رہی ہے کہ بات بن گئی ہے لیکن ہمارے انکشافات سے ان کی چیخ و پکار شروع ہو گئی ہے ، شریف فیملی نے ہر صحافی سے ڈیل کی بات کی ہے اور ڈیل کے بعد ساری شریف فیملی منظر عام سے غائب ہو گئی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور
?️ 27 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں
مارچ
غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال کے دوران غزہ کی
اکتوبر
زیلنسکی اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں 400 ملین ڈالر کی امریکی امداد چوری
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک تحقیقاتی صحافی کے مطابق زیلنسکی اور اس کے ساتھیوں نے
اپریل
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم
?️ 17 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
اسرائیلی وزیر دفاع: ہم حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ہماری شرائط مانے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: فوجی آپریشن "جیدیون کی رتھ” کے آغاز اور غزہ پر
مئی
غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے لیے یورپی کونسل کی حمایت
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے ہفتے کی شام دعویٰ
اکتوبر
فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کو یونان کی دھمکی کے بارے میں انتباہ
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے یونانی
ستمبر
امریکہ میں آتشیں اسلحے سے خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کی جانے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا
ستمبر