شہباز شریف کا قطر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو ٹیلی فون

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ریاستوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جمعہ کو ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور متنوع بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے عید کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے شیخ محمد بند زید نے قبول کر لیا۔

متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمین بن حمد الثانی کو فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے قطر کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق قطری امیر نے مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بہترین دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قرضوں کی واپسی کے لیے بھی دعا کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قوم کو درپیش تمام معاشی بحرانوں کی جڑ ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نے حج کے موقع پر عازمین کو مبارکباد دی اور مسلم دنیا اور پاکستان کے لیے دعا کی۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے زائرین سے انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور مصائب کے خاتمے کی دعا مانگنے کی بھی اپیل کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور وہاں کے مظلوم عوام کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے قوم سے شہدا کے لیے خصوصی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور برطانیہ فلسطینی قوم کے المیے کا باعث ہیں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ

🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی نسل

فرانس میں یورینیم کی پیداواری تنصیب میں لگی آگ

🗓️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:    ابلاغ کے ذرائع نے فرانس کے بجلی اور جوہری

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور میں واقع امریکی فوجی اڈے پر

حکومت کا سوشل میڈیا پر قابو پانے کیلئے سائبر کرائم قانون میں تبدیلیوں کا فیصلہ

🗓️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے

صیہونیوں پر حزب اللہ اور ایران کا خوف طاری

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام پر ایران

سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے

اسرائیل کو دی ہیگ میں نیتن یاہو کے مقدمے کے جج پر شک

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے قانونی اور عدالتی اداروں

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

🗓️ 5 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے