?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ عید کی مبارکباد دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 سے 30 اپریل 2022 کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت اور حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی گفتگو کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بلند کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اپنے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔
سعودی علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور متنوع بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کے عزم پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں قائدین نے دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد 28 اپریل کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
تین روزہ غیر ملکی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے مابین ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات، معیشت، سرمایہ کاری، تجارت کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ یوکرین کے بحران کو 24 گھنٹوں میں حل کر سکتے ہیں؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے
نومبر
پاکستان اور ترکیہ کے رہنماؤں کی استنبول میں اہم ملاقات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام
مئی
انتخابات التوا کیس: عدالت ہی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھا سکتی ہے، چیف جسٹس
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان
اپریل
پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا
اگست
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیوں نہیں؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ نے اس تنظیم
اپریل
شام کے حمص اور ساحلی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم نے ایک بیان جاری
اپریل
معروف سیاست دان خاتون بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہوگیا
?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) معروف سیاستدان خاتون اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی
مئی
مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
نومبر