?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کی جائے گی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے آئینی ترمیم اور قانونی اصلاحات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ہم اتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایوان بالا میں آئین ترمیم کا مسودہ پیش کرنے سے قبل وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے نئے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ خراب ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے ہمیشہ غیر جمہوری اور غیر مہذب طریقہ اپنایا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت وجود میں آتی ہے، اپنا منشور دیتی ہے، الیکشن لڑتی ہے، اس کا مقصد اقتدار تک پہنچنا اور اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے اس میں کوئی عار کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر جماعت نے جدوجہد کی اور کرنی بھی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کی لغت میں اتفاق رائے، افہام و تفہیم اور جمہوری روایات کی بات نہیں ہے، اپوزیشن اور اقتدار میں پی ٹی آئی کا کردار دیکھ لیں، نفرت، بغض، کینہ پروری اور بہتان ان کی سیاست کا محور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 25 سالوں میں دنگا فساد کے علاوہ کوئی مثبت کام نہیں کیا ، یہ اگر الزام لگاتے ہیں تو لگاتے رہیں، انہیں اپنے کردار اور عمل پر بھی نگاہ ضرور کرنی چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، برصغیر کی تاریخ میں ایسی سیاسی جماعت کی مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف نے فلسطین پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہمارا رابطہ ہے، ان سے اپنے طور پر ملاقات کی اور انہیں جماعت کی امارات دوبارہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، وہ اپنی جماعت کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے وہ مشاورت کر رہے ہیں۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کے بغیر سینیٹ میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، کسی دن کا تعین نہیں کہ فی الفور ترمیم کرنی ہے، تاہم یہ ترمیم جلد ہو جائے گی۔
مشہور خبریں۔
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
سعودی شاہ خالد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے دو
اپریل
ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روس کی کوششیں
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے آج ایسٹرن اکنامک فورم کے
ستمبر
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد ایران روانہ
?️ 20 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دورے کی
اپریل
امریکہ کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے نئے ثبوت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک ریپبلکن نمائندے کی جانب سے بوکو
فروری
ایک دن میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ملک بھر
اگست
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر