شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کی جائے گی، عرفان صدیقی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کی جائے گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے آئینی ترمیم اور قانونی اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ہم اتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایوان بالا میں آئین ترمیم کا مسودہ پیش کرنے سے قبل وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے نئے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ خراب ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے ہمیشہ غیر جمہوری اور غیر مہذب طریقہ اپنایا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت وجود میں آتی ہے، اپنا منشور دیتی ہے، الیکشن لڑتی ہے، اس کا مقصد اقتدار تک پہنچنا اور اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے اس میں کوئی عار کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جماعت نے جدوجہد کی اور کرنی بھی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کی لغت میں اتفاق رائے، افہام و تفہیم اور جمہوری روایات کی بات نہیں ہے، اپوزیشن اور اقتدار میں پی ٹی آئی کا کردار دیکھ لیں، نفرت، بغض، کینہ پروری اور بہتان ان کی سیاست کا محور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 25 سالوں میں دنگا فساد کے علاوہ کوئی مثبت کام نہیں کیا ، یہ اگر الزام لگاتے ہیں تو لگاتے رہیں، انہیں اپنے کردار اور عمل پر بھی نگاہ ضرور کرنی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، برصغیر کی تاریخ میں ایسی سیاسی جماعت کی مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف نے فلسطین پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہمارا رابطہ ہے، ان سے اپنے طور پر ملاقات کی اور انہیں جماعت کی امارات دوبارہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، وہ اپنی جماعت کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے وہ مشاورت کر رہے ہیں۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کے بغیر سینیٹ میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، کسی دن کا تعین نہیں کہ فی الفور ترمیم کرنی ہے، تاہم یہ ترمیم جلد ہو جائے گی۔

مشہور خبریں۔

عید کا چاند دیکھنے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے عوام کا جمع ہونا، ناوگان صمود پر حملے کے خلاف احتجاج

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: ترکی کے عوام نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے

قطر پر حملے میں حماس کے کوئی رہنما ہلاک نہیں ہوئے: صیہونی نیٹ ورک

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک ‘کان’ نے ایک فلسطینی ذرائع کے حوالے سے

اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن

?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی

ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ وای‌نٹ‌نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران

آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنی دوسری

شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک

غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے