?️
راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں7 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ۔ یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران صوبیدار منیر حسین ،عمر 44 سال، ساکن پاراچنار، کرم اور حوالدار بابو خان ،عمر 38 سال، ساکن ڈی آئی خان نے دلیرانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔
سکیورٹی فورسز کی طرف سے گردونواح میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی سرکوبی کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جا ری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے وہاں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے
دسمبر
دی اکانومسٹ کا سرورق اردگان کے لیے باعث پریشانی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے
مئی
صیہونی احتجاجی گروہ اسرائیلی صدر کے گھر کے سامنے جمع
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، آج ہفتے کو درجنوں صیہونی احتجاجیوں
مئی
سعودی عرب کا صہیونیوں کے خلاف سخت بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل
مئی
آرمی چیف، ڈی جی ISI کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید
مارچ
صیہونی فوج کی حمایت سے یہودی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباکاروں کے غاصب فوج
دسمبر
ایران کی اسرائیل پر انٹیلیجنس ضرب؛اہم سکیورٹی کامیابیاں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر
جون
صہیونیوں کی کوششیں عالمی حلقوں کی زد میں
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے دنیا
ستمبر