شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں7 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ۔ یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران صوبیدار منیر حسین ،عمر 44 سال، ساکن پاراچنار، کرم اور حوالدار بابو خان ،عمر 38 سال، ساکن ڈی آئی خان نے دلیرانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔

سکیورٹی فورسز کی طرف سے گردونواح میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی سرکوبی کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جا ری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے وہاں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین

عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

?️ 21 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران

صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی

غزہ میں سب سے بڑی انسانی تباہی

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ

شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں

?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شاہد

امریکہ اور شامی عارضی حکومت کے درمیان تعلقات کا باقاعدہ آغاز

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: احمد الشرع (محمد الجولانی)، شامی عارضی حکومت کے سربراہ، نے

کیا اسرائیل عنقریب ٹکڑوں میں بٹنے والا ہے،موساد کے سابق سربراہ کیا کہتے ہیں؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے ایک کالم میں لکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے