?️
راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا۔
اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
?️ 3 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی
اکتوبر
محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان
?️ 3 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں
جون
یمنی ڈرون کا معمہ؛ یہ ریڈار کے بغیر مقبوضہ علاقوں میں کیسے داخل ہوا؟
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی ڈرون نے کس طرح مقبوضہ علاقوں میں گھس کر
ستمبر
موسیقی کے معروف فنکار استاد دلشاد حسین انتقال کرگئے
?️ 11 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں)دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان دل
اپریل
جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز
مئی
انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین
ستمبر
ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع
مئی
’لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں‘
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
مئی