?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 25 فیصد یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے گئے، جس کے لیے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا، تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف کئی کیسز زیر سماعت ہیں۔ رواں برس اپریل میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نثارٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنائی گئی جس میں ٹی ٹیز آتی رہیں،نصرت شہباز نےٹی ٹیز سے کمپنی بنائی جس کی ڈائریکٹر بنیں،جب تک حمزہ شہبازکے پاس عوامی عہدہ تھا کوئی ٹی ٹی نہیں آئی،2018 میں شہباز شریف کے 7 ارب 30 کروڑ کے اثاثے ہو گئے،سات ارب 32 کروڑ کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں، تین کروڑ روپے سالانہ کی آمدن کے ذرائع کا کوئی پتا نہیں،سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور دونوں بیٹیاں بے نامی دار ہیں،بطور وزیر اعلیٰ نثار احمد کو 40 لاکھ تنخواہ پر رکھا جو مفرور ہیں، نصرت شہباز کو وراثت میں کوئی جائیداد ٹرانسفر نہیں ہوئی، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے ناموں پر ٹی ٹیز بھی آتی رہی ہیں ،انہوں نے پرکشش تنخواہیں،عہدے دے کر ملازمین کے اکاؤنٹس استعمال کیے،شہبازشریف کا داماد ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ مفرور ملازم طاہر نقوی نے آنے والی ٹی ٹیزسلمان شہباز کودیں،سلمان شہباز کے 2003ء میں 19 لاکھ روپے کے اثاثے تھے،جن افراد کے نام ٹی ٹیز آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ملک سے باہر نہیں گئے،محبوب علی کے نام سے 10 لاکھ امریکی ڈالر بھجوائے گئے،محبوب علی نے کہا کہ اس کا پاسپورٹ ہی نہیں بنا ،یہ7 ارب کے اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہیں ۔


مشہور خبریں۔
ہم پہلے وینزویلا پھر ارجنٹائن بنے والے ہیں:ترک اقتصادی تجزیہ کار
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:ترک اقتصادی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اس ملک کی
نومبر
ایک سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے اہم ترین کمانڈر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی کی لڑائی میں اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی
اکتوبر
وائرس سے بچاؤ کے لیےویکسین ہی مؤثر ذریعہ ہے: وزیر اعلی پنجاب
?️ 1 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وائرس
دسمبر
کیا امریکہ یمنیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن محمد البخیتی
جنوری
سردی؛ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کا ایک نیا ہتھیار
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسیران کے میڈیا آفس نے سردیوں کی آمد کے
دسمبر
انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا
اکتوبر
بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب
?️ 29 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ
فروری
نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت میں تیزی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو عدالتی کارروائی
اگست