شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ‏شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 25 فیصد یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے گئے، ‏جس کے لیے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا، تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف کئی کیسز زیر سماعت ہیں۔ رواں برس اپریل میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نثارٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنائی گئی جس میں ٹی ٹیز آتی رہیں،نصرت شہباز نےٹی ٹیز سے کمپنی بنائی جس کی ڈائریکٹر بنیں،جب تک حمزہ شہبازکے پاس عوامی عہدہ تھا کوئی ٹی ٹی نہیں آئی،2018 میں شہباز شریف کے 7 ارب 30 کروڑ کے اثاثے ہو گئے،سات ارب 32 کروڑ کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں، تین کروڑ روپے سالانہ کی آمدن کے ذرائع کا کوئی پتا نہیں،سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور دونوں بیٹیاں بے نامی دار ہیں،بطور وزیر اعلیٰ نثار احمد کو 40 لاکھ تنخواہ پر رکھا جو مفرور ہیں، نصرت شہباز کو وراثت میں کوئی جائیداد ٹرانسفر نہیں ہوئی، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے ناموں پر ٹی ٹیز بھی آتی رہی ہیں ،انہوں نے پرکشش تنخواہیں،عہدے دے کر ملازمین کے اکاؤنٹس استعمال کیے،شہبازشریف کا داماد ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ مفرور ملازم طاہر نقوی نے آنے والی ٹی ٹیزسلمان شہباز کودیں،سلمان شہباز کے 2003ء میں 19 لاکھ روپے کے اثاثے تھے،جن افراد کے نام ٹی ٹیز آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ملک سے باہر نہیں گئے،محبوب علی کے نام سے 10 لاکھ امریکی ڈالر بھجوائے گئے،محبوب علی نے کہا کہ اس کا پاسپورٹ ہی نہیں بنا ،یہ7 ارب کے اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہیں ۔

مشہور خبریں۔

26ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر

?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف

کیا امریکی عوام نیتن یاہو کی جنگی مشین کو اسلحہ دینے کے حق میں ہیں؟امریکی سینیٹر کی زبانی

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:مشہور امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر

ایران اسرائیل جنگ پھیلے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ شیخ رشید

?️ 3 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ

نبیہ بری: لبنان اتحاد کے ساتھ اسرائیل پر فیصلہ کن فتح حاصل کرے گا

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیتے

یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے

صرف ٹرمپ ہی اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کر سکتے ہیں: نبیہ بری

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے نیویارک ٹائمز

پاکستانی آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کا خفیہ ایجنڈا

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن اسٹڈیز سینٹر نے ایک رپورٹ میں پاکستان کے ساتھ سعودی

اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن،او آئی سی کانفرنس کے خلاف بیان دے دیا

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا سے گفتگو میں بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے