?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ایران کے نئے منصوبے کے جواب میں نظرثانی شدہ مسودہ پیش کیا
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں: امریکہ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ تازہ تجاویز
مئی
چینی معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی کے طول و عرض کا ڈی کوڈ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:سدابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کی سرکاری
فروری
لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطلی کا شکار ہوگیا
?️ 26 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال
دسمبر
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی
اگست
اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جانب سے تل ابیب کو بچوں کو مارنے
جون
عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم
جولائی
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 21 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
اپریل