?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے اپنے فیصلے میں پولیس کو احکامات دیے کہ وہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو گرفتار کرے اور سزا کے لیے جیل بھیجیں۔ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے ڈیٹا بھی ریکور ہوا، عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر ہیں، انہوں نے عوام کو اشتعال دلایا۔
اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سوشل میڈیا پوسٹیں اور ویڈیو کلپ یو ایس بی سے پولیس اہلکاروں نے ریکور کیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ضمنی بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گواہوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید موقع پر موجود تھے، میاں محمود الرشید کے خلاف 11 گواہوں نے گواہی دی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
القسام نے دیا صیہونی حکومت کو صدی کا دھچکا
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس بات پر زور
دسمبر
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور
جولائی
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر
شروع سے ہی غزہ میں اسرائیل کی شکست کی پیشین گوئی
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اگرچہ حنان عامیور نے اپنی تحریر میں ان ذرائع ابلاغ کے
جنوری
خاموشی یا استعفیٰ؟ / لندن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج میں برطانوی دفتر خارجہ کے عملے کا مخمصہ
?️ 10 جون 2025سچ خریں: برطانوی دفتر خارجہ کے 300 سے زائد عملے نے ملک
جون
آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت سے کھولنا مشکل ہے: سابق امریکی وزیر جنگ
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر جنگ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی
مارچ
عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد
?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے
اگست