?️
اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک
ایک معروف صہیونی ماہر اور اقتصادی تجزیہ کار ایال اوفر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ عسکری کارروائی صہیونی تاریخ کی سب سے ناکام اور بدترین فوجی مہمات میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔
اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق ایال اوفر نے نہ صرف اس آپریشن کو ایک مکمل فوجی ناکامی قرار دیا، بلکہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کی عسکری حکمت عملی اور سیاسی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا میں حماس کی جنگی کامیابیوں کی خبریں عام ہوتی جا رہی ہیں، اور افسوسناک امر یہ ہے کہ بعد میں یہی خبریں اسرائیلی رپورٹوں سے بھی تصدیق شدہ نکلتی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی عوام اب فوجیوں کی ہلاکت کو معمول سمجھنے لگے ہیں، اور سیاستدان ان قربانیوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
قبل ازیں عرب تجزیہ کار احمد عبدالرحمن نے کہا تھا کہ یہ آپریشن اسرائیلی فوج کی برتری کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا، لیکن عملی طور پر یہ ایک "مہلک جال” ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ: میدان جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کا خوفزدہ ہو کر فرار ہونا اور قیادت کی خود اعتمادی کا فقدان، اسرائیلی فوجی نظام کے اندرونی انتشار کا ثبوت ہے۔
اسرائیلی فوج نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اس کے 894 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ، 45 صہیونی فوجیوں نے جنگی دباؤ اور ذہنی بیماریوں کے باعث خودکشی کی ہے۔
فوج نفسیاتی مسائل سے دوچار ریزرو فوجیوں کو دوبارہ میدان جنگ میں بھیج رہی ہے، کیونکہ نئے بھرتی ہونے والے دستوں کی شدید کمی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میں نفسیاتی بحران، حکمت عملی کی ناکامی، اور سیاسی قیادت کی نااہلی نے اس جنگ کو ایک خود ساختہ دلدل بنا دیا ہے۔
آپریشن ارابہهای گدعون نہ صرف عسکری لحاظ سے ایک ناکامی ہے، بلکہ یہ اسرائیلی عوام کے اعتماد، فوج کے مورال اور حکومت کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت لے گا:اسرائیلی اخبار
?️ 24 اگست 2025 غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت
اگست
اسرائیل کے حملوں میں لبنان کی قدیم اور تاریخی آثار تباہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فضائی حملے میں مشرقی لبنان میں بعلبک کی قدیم
نومبر
جنرل مشرف کی عسکری اور سیاسی زندگی پر ایک نظر
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:1999 میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ
فروری
افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ
اگست
چودھری پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم سے مشاورت
?️ 30 جون 2022لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قانونی ٹیم
جون
امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ دہائیوں میں، ایران کے جوہری پروگرام نے امریکہ کی
مئی
لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری
نومبر
ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین
اگست