?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 15سے زائد خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا، پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے پاکستان سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا، سیکیورٹی مصدقہ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں۔
موثر جوابی فائر سے 15 سے زائد خوارج اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا،پاکستانی گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے،تفصیلات کے مطابق خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے دو مقامات کرم اور شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش کی۔
پاکستان او ر افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پوا اور ایک دوسرے کے خلاف بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ افغانستان کی اشتعال انگیزی اور دراندازی کی کوشش کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھاری نقصان پہنچایا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کی علی الصبح خارجیوں نے دوبارہ پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی۔ خارجیوں اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا۔
جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔پاکستانی گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ مو¿ثر جوابی فائر سے پندرہ سے زائد خارجیوں اورافغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے اور صرف تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اینزرکہ اور کرشہ میں ہو رہا ہے، علاقے میں خوف و ہراس کا سماں برقرار ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے، افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے بجائے ان کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سوڈان کی تین روزہ فوجی کشمکش میں180 افراد ہلاک ، 1800 زخمی
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جاری فوجی تنازع میں پیر کی شام تک کم
اپریل
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام
ستمبر
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی
نومبر
سعودی عدالت میں بے عدالتی کا مظاہرہ
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی
مارچ
بچوں کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے، صبا قمر
?️ 20 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) میں پاکستان
نومبر
فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کے بارے میں صہیونی
نومبر
قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ اور قیدیوں کے تبادلے میں جنگ بندی کے معاہدے
فروری
حماس نے مسجد کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ کیا
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں کے انتہا پسند تحریکوں کی شدت کے بعد حماس
ستمبر