?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی، جس میں سیلاب کے دوران ہم آہنگ انسانی ہمدردی اور زرعی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آفات کے باعث پیدا ہونے والی اس تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی معاونت حاصل کرنے میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مرکز نے اس پیمانے کی آفت کے باوجود ابھی تک عالمی امداد کیوں نہیں طلب کی۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی آفات کے وقت یہ ایک عالمی معیار ہے، ایسا پچھلے سیلابوں کے دوران کیا گیا تھا، جب میں وزیرِ خارجہ تھا، اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے میں بھی یہی ہوا تھا، دنیا بھر کے ممالک اس طرح کی آفات کے بعد پہلے 72 گھنٹوں میں ایسا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں متاثرین کو اس امداد سے محروم رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور متاثرہ علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ ہے۔
سینیٹ میں قرارداد
سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ فوری انسانی امداد نہایت ضروری ہے، جس میں لاکھوں متاثرہ اور بے گھر شہریوں کے لیے بجلی کے بل معاف کرنا بھی شامل ہے۔
قرارداد کے اہم نکات میں موجودہ بحران کو موسمیاتی، سیلابی، زرعی اور انسانی ہمدردی کی ایمرجنسی تسلیم کرنا شامل ہے، پیپلز پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی ردِعمل کی رفتار کے باوجود امداد کے حصول میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔
فصلوں کی تباہی اور آبادیوں کی بے دخلی نے ایک کثیر الجہتی بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے لیے فوری قومی اقدامات اور مضبوط عالمی معاونت دونوں کی ضرورت ہے۔
وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ کسانوں اور بے گھر خاندانوں کو براہِ راست کیش ٹرانسفر تیز کرے، جیسا کہ 2022 میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ بنیادی طبی سہولتیں اور ادویات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتِ پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے ذریعے ایک بین الاقوامی فلیش اپیل شروع کرے، تاکہ عطیہ دہندگان کی بروقت متحرک حمایت ممکن بنائی جا سکے۔


مشہور خبریں۔
نئے معاہدے میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے: نیویارک ٹائمز
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے تین ایرانی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ
مئی
وزیراعظم اور شاہ اردن کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ اردن کے درمیان
نومبر
غزہ میں موت ایک عام چیز بن چکی ہے
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مصائب زدہ جغرافیہ میں
اپریل
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم
?️ 17 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
اکتوبر
ٹرمپ پہلے سے زیادہ مایوس ؛ مجھے ایران کا جواب پسند نہیں آیا!
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی دہشت گرد صدر جو ایران کے
مئی
امریکہ یمن کے خلاف اپنے غیر انسانی سلوک کو روکے :یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انصار اللہ تحریک
فروری
چین کے ساتھ طویل جنگ میں امریکہ کو شکست کا خطرہ:امریکی جریدہ
?️ 31 اکتوبر 2025چین کے ساتھ طویل جنگ میں امریکہ کو شکست کا خطرہ:امریکی جریدہ
اکتوبر