?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام امدادی اشیا کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
مریم اورنگزیب نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔
جمعرات کو جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثیٰ کی منظوری دی تھی، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام امدادی اشیا کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 اگست 2022 کو وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کی منظوری پر فوری عمل ہوا تھا، وزارت خزانہ اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے عمل درآمد کا ‘ایس آر او’ بھی جاری کردیا تھا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو نیشنل ڈیزاسٹر منیجنمٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
یاد رہے 2 ستمبر کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے دعویٰ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والی 2 لاکھ روپے کی کشتی پر 4 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے، وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی۔
اس حوالے سے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا تھا کہ ابھی فیصل ایدھی سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایدھی کا کوئی امدادی سامان کسٹم میں نہیں پھنسا ہے، سوشل میڈیا پر زیر بحث امپورٹڈ ریسکیو بوٹ پر ادا کی جانے والی ڈیوٹی کے بارے میں استفسار پر فیصل ایدھی نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاملہ2020 کا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، سیلاب گھر، اسکول، ہسپتال، پاور ہاؤس اور لوگوں سمیت راہ میں آنے والی ہر چیز کو بہا کر لے گیا، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس وقت سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے، اس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور جنوبی پنجاب ہیں، امدادی کام جاری ہیں، ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے صوبوں تک سب مل کر اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ اتنی بڑی آفت ہے کہ اگر ہم ہر گھر تک پہنچنے کو کوشش کریں بھی تو فوری طور پر نہیں پہنچ پائیں گے۔


مشہور خبریں۔
بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان
مارچ
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
پاکستان کا افغانستان پر الزام؛ مسلح گروہوں کے خلاف کاروئی نہیں ہوئی
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے افغانستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے
نومبر
امریکہ میں فیصلہ کن دن کا آغاز؛ سیاسی کشیدگی اور داخلی جنگ کا خطرہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:چار سال پہلے ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کے حامیوں
نومبر
ایل سیز کھولنے کیلئے بینکس ڈالر کا بندوبست کریں
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 فیصد
جولائی
ٹرمپ کی صلیبی جنگ اس بار افریقی براعظم میں تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک نائجیریا کے خلاف ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: لاطینی امریکہ میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر رکھنے
نومبر
اسرائیلی ٹی وی: حماس کا ردعمل مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جولائی
کیا آج بھی دنیا کو خوارج کا خطرہ ہے؟ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کی زبانی
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے
اگست