?️
ملتان (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام مجرمان کوقرارواقعی اورعبرت ناک سزاملے گی۔ سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات کے برعکس ہے ایسے واقعات سے آنکھ نہیں چرائی جا سکتی۔ کسی مہذب معاشرےمیں ایسےواقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور27ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات ہیں، اسٹریٹجی ڈائیلاگ کی سلسلےمیں پاکستان کی نمائندگی کیلئے گیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ علمامشائخ کابےحدمشکورہوں کہ سیالکوٹ واقعہ کی کھل کرمذمت کی، ہمارادینی عقیدہ ہےدنیاوی طور پر ضابطے لاگو ہیں ان کا اظہار کیا ہے، کسی مہذب معاشرےمیں ایسےواقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے واقعات سےآنکھ نہیں چرائی جاسکتی، ایک طبقہ پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس طبقے کا کام پاکستان کو بد نام کرنا ہے ، وہ طبقہ واقعات کی تلاش میں رہتاہےجس سےپاکستان کونقصان پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، مسلمانوں کویورپ میں مذہبی آزادی ہے، وہاں مدارس ،مساجدہیں، مسلمان یورپ میں دین اسلام کا پرچار کرتے ہیں کوئی قدغن نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات ، پاکستانی اورانسانی سوچ کےبرعکس ہے، ہمیں آج ایسےواقعات سےلاتعلقی کا اظہار کرنا ہے، ہندو،عیسائی،سکھ سمیت مختلف عقائدکےلوگ رہتےہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی سوچ افکار ہماری رہنمائی فرماتے ہیں، ہمارا آئین ان کے حقوق کی تحفظ کی بات کرتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے نبیﷺکی سنت واضح ہے، ان سب کےباوجودجب ایسی حرکات ہوں تولوگوں کوموقع ملتاہے اور جب پاکستان کی وکالت کرنے جاتے ہیں توایسےواقعات سے مشکل ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی تنقید کے سائے میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورۂ واشنگٹن
?️ 25 اگست 2025عالمی تنقید کے سائے میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورۂ واشنگٹن ذرائع
اگست
زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب
فروری
یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
?️ 14 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
جولائی
73% برطانوی عوام غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یوگاو انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے
فروری
28 drown in India bus crash, many of them children
?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے میں امریکی دوغلہ پن
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کا بحران جو گزشتہ سال 26 مارچ کو مشرقی
مئی
صدر اور وزیراعظم کی 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
?️ 29 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف
دسمبر
صیہونیوں نے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:پاکستان کی فلسطین فاؤندیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں
جنوری