?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ صورتحال تشویشناک ہے، لوگوں کے رویوں میں تشدد آرہا ہے۔پروگرام کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر اس طرح کی اشتعال انگیزی کی گئی، نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی، جاننے کی کوشش کریں گے کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے کیونکہ یہ مجمع وہیں جمع ہوا۔واضح رہے کہ دو روز قبل سیالکوٹ کی اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کیا اور پھر بہیمانہ تشدد کے بعد جان سے مار کر لاش جلا دی تھی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستان میں ہونے والے اس افسوسناک واقعے کو پوری منظر کشی کے ساتھ بیان اور نشر کیا جبکہ بعض نشریاتی اداروں نے اس واقعے کے حوالے سے پاکستان میں پیش آنے والے توہین رسالت کے مبینہ واقعات کو بھی پوری تفصیل کے ساتھ اپنے اپنے انداز سے پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات
نومبر
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
امریکہ کی مداخلت سے کہاں امن آیا ہے؟:روس
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے آج ایک تقریر میں کہا کہ کیا
ستمبر
انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے
جولائی
کشمیری عوام کا جمہوری حق بحال کیئے بغیر امن بحال کرنے کا تصور ناممکن ہے: نیشنل کانفرنس
?️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام
اپریل
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے ایک دوسرے پر لفظی وار
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے شنگھائی
جولائی
عراق کو ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی
?️ 26 نومبر 2025 عراق کو ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی عراق میں حالیہ
نومبر
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر