سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات جاری ہیں، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا، پی آئی اے کی نجکاری سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور ایئرلائن جدید خطوط پر استوار ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، شفافیت اورمؤثر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، حکومتی اداروں میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشی ترقی کیلئے صرف باتوں سے آگے بڑھ کر ڈلیوی پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 2023 تک ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، پاکستان میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین پوٹینشل موجود ہے، آج تمام بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز پاکستانی معیشت کو مستحکم قراردے رہی ہیں، ہمیں سنگین معاشی عدم توازن ورثے میں ملا، ہماری اولین ترجیح صرف اورصرف پاکستان کے طویل مدتی مفادات ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں اصلاحات صرف کمیٹیوں، ٹاسک فورسز اورپالیسی ڈرافٹس تک محدود رہیں، وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات پر واضح مقصد کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے، ملکی معیشت کی درستگی محض عارضی اقدامات سے نہیں بلکہ مضبوط بنیادوں سے ممکن ہے۔

مشہور خبریں۔

300 برطانوی شخصیات نے غزہ کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے خاتمے کا مطالبہ کیا

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: 300 سے زائد برطانوی شخصیات نے وزیر اعظم کیئر سٹارمر

بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو

شمالی کوریا، چین اور ایران روس کے ساتھ متحد ہیں: کریملن

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے زور دے کر کہا کہ

نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں: یائر گولان

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹک پارٹی

چین کا یوکرین کے مسئلے کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:تاس نیوز ایجنسی نے لکھا کہ پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل

دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے

قاتلوں کے ہم نوا غزہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے: برطانوی اخبار

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے اجلاس شرم الشیخ کو منافقانہ اور شرمناک قرار

وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، بھارت کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے