?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی صارفین پر 84 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا-
نیپرا میں رواں مالی سال 24-2023 میں اکتوبر تا دسمبر دوسری سہ ماہی کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی-
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اس سہ ماہی میں بجلی کی کھپت 12 سے 13 فیصد کم ہوئی ہے، نہ تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او آئے ہیں نہ پاور ڈویژن کی طرف سے کوئی آیا ہے۔
نیپرا نے سوال کیا کہ انہوں نے مزید کہا کہ جن بجلی کمپنیوں میں صنعتیں نہیں ہیں وہاں بجلی کی کھپت کیوں کم ہوئی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی جانب سے سوالات کے جوابات نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا-
نیپرا کے رکن رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں میں دھڑادھڑ لوڈشیڈنگ ہورہی اور صارفین کیپیسٹی پیمنٹس بھی ادا کررہے، بجلی کمپنیاں بجلی کے نئے کنکشنز دینے میں دلچسپی ہی نہیں لے رہیں-
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 1100میگاواٹ کے کنکشنز زیرالتوا ہیں، بجلی کمپنیاں نئے کنکشنز دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کے جانب سے سوالات کے جواب نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے، کمپنیوں کی آسانی کے لیے آن لائن سماعت کی سہولت فراہم کی تھی لیکن بجلی کمپنیوں کے سی ای اوز آن لائن بھی موجود نہیں ہوتے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر بجلی کمپنیوں کے سی ای اوز خود نیپرا سماعت میں آئیں اورسی ای او کی عدم موجودگی میں جو افسر نیپرا سماعت میں آئے وہ تیار ہوکر آئے۔
نیپرا کی جانب سے اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر فیصلہ جاری کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق
?️ 3 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان
نومبر
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران
جولائی
کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد
جنوری
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
برکس گروپ پر ٹرمپ کے جنون کی وجہ کیا ہے؟
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: برکس کا کثیرالجہتی پر زور اور ایک کثیرالجہتی نظم کی
جولائی
تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں
مارچ
الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی
فروری
ٹانک: پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
?️ 15 دسمبر 2023ٹانک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر
دسمبر