سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج جہنم واصل، 7 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 11 خوراج جہنم واصل جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گئے، شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں۔

میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور ان کی عمر 37 سال ہے، میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

?️ 11 ستمبر 2025امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی

سائفر دفتر خارجہ میں محفوظ حالت میں موجود ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے

انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی

الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو

امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ

آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد

?️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی

یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگ میں دوہری رویہ ناقابل قبول

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل کے صدر نے یوکرین میں جنگ

حشد الشعبی و مرجعیت کے ہوتے ہوئے یہ تقسیم ممکن نہیں: عراقی نمائندہ

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے رکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے