?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ اور صدر مملکت کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے، ہم نے ایک دوسرے سے مشورہ کیا، ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ غیر آئینی تھی جبکہ وزیر اعظم صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔
عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے اسپیکر کو ایوان زیریں کا اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے تک بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ووٹنگ والے دن کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں فوری نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتے رہے گی۔
سپریم کورٹ نے صدر مملکت کے نگران حکومت کے احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا، ساتھ میں حکم دیا کہ موجودہ حکم نامے سے آرٹیکل 63 کی کارروائی متاثر نہیں ہوگی۔
فیصلے کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ پانچ صفر سے متفقہ طور پر سنایا گیا۔
- ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنا غیر آئینی قرار
- قومی اسمبلی کو بحال کردیا گیا اور اس کا اجلاس 9 اپریل کو بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
- ووٹنگ کرائے بغیر اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہ کرنے کا حکم
- تحریک عدم اعتماد منظور ہونے پر قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کو منتخب کرے گی۔
- تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے گی۔
- کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے نہ روکنے کا حکم۔
- نگران حکومت کے تمام احکامات کالعدم قرار دے دئیے گئے۔
- وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کو عہدوں پر بحال کرنے کا حکم۔


مشہور خبریں۔
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
بلوچستان:سرحد پار سے فائرنگ، 4 اہلکار شہید ، 6 زخمی
?️ 5 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاک، افغان سرحد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے
مئی
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست
ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل
فروری
وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا
فروری
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی امریکی مدار سے نکل جائے گا: فوربس
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فوربس کے صحافی کینتھ ربوزا نے اپنی ایک رپورٹ میں ان
اپریل
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
مصر اور صہیونی ریاست کے درمیان گیس معاہدہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے دنوں
اگست