سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تجوری ہائٹس کو چار ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا اس سلسلے میں تحریری فیصلہ بھی آ چکا ہےعدالتی فیصلے میں بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تیجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایاجائے، 4 ہفتوں کا وقت 29اکتوبرسےشروع ہوگا۔

تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ انہدام سے قبل تیجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اورسامان نکال لے،بکنگ فائلیں کمشنرکراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں، کمشنرکراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انونٹری میں بکنگ کروانے والوں  کے مکمل پتے ،حساب درج کیے جائیں، انونٹری مکمل کر کے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں اور بکنگ کروانے والوں کو3 ماہ میں معاوضہ ادا کیاجائے۔

خیال رہے کہ تحریری فیصلے کے مطابق تیجوری ہائٹس اس فیصلےپرعمل درآمدیقینی بنائے، عمل درآمد نہ کرنے پر تیجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہوگی، عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب میں 5 ہزار نئے پٹواریوں کو بھرتی کیا جائے گا

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریوینیو پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے

میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری

ٹرمپ کسی صورت میں بھی قابل اعتماد نہیں:شمشاد احمد خان

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کے نئے صدر

اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل

عمران خان سے ہمارا رشتہ کمزور نہیں ہوا

?️ 22 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ

بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں جڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے