🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا سوئس ہم منصب اگنازیو کیسس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں تحمل سے کام لینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے سوئس وزیر خارجہ کو علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے حقائق کو سامنے لانے کے لیے ایک آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات کی تجویز کی توثیق کی۔
انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل اسحٰق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
اسحٰق ڈار نے خود مختاری اور قومی مفادات یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
انہوں نے حقائق معلوم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔
یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کیلئے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
30 اپریل کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا تھا کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے دوٹوک پیغام دیا تھا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیرِ اعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
فروری
انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی
🗓️ 14 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک
نومبر
صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کا گیس تنازعہ؛ امریکی ثالث بیروت پہنچے
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج منگل کو
جون
وفاقی حکومت کا بجٹ میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا اہم فیصلہ
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر
جون
الجولانی کی صدارتی امیدوار بننے کی منصوبہ بندی
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سرکردہ رہنما،
دسمبر
جرمنی کے شہر بریمن میں پبلک ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:منگل کی صبح سے جرمنی کے شہر بریمن میں بسوں نے
مئی
اربیل سمٹ میں شریک ہونے والے افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی سپریم کورٹ نے اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات
ستمبر
جنوبی افریقہ نے فرانس کو کیسے ذلیل کیا؟
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ نے آنے والے برکس اجلاس میں مدعو رہنماؤں
اگست