سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا سوئس ہم منصب اگنازیو کیسس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں تحمل سے کام لینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے سوئس وزیر خارجہ کو علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے حقائق کو سامنے لانے کے لیے ایک آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات کی تجویز کی توثیق کی۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل اسحٰق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

اسحٰق ڈار نے خود مختاری اور قومی مفادات یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

انہوں نے حقائق معلوم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔

یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کیلئے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

30 اپریل کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا تھا کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے دوٹوک پیغام دیا تھا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

مصر کا شام کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا عزم

?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مصری سیاسی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ قاہرہ شامی

لبنانی حکومت اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط پر حزب اللہ کا ردعمل

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: حسن فضل‌اللہ، لبنانی پارلیمان میں وفاداری برائے مزاحمت بلاک کے

دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے

30 ستمبر کے بعد عراق میں موجود امریکی فوجی نشانہ بن سکتے ہیں؛ عراقی رکن پارلیمنٹ کا انتباہ

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:عراقی رکن پارلیمنٹ احمد رحیم الموسوی نے خبردار کیا ہے کہ

وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

50 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوگیا

?️ 8 جنوری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش،

ایران نے زیرِقبضہ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی

?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تہران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر

اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ: شہباز گل نے اپوزیشن کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے